احیائے اسلام اور معلم | Ehya e Islam aur Muallim

Author: خرم مرادؒ Khurram Murad (R.A.)

Publisher: White Dot Publishers

Category:

Description

مغرب کے تعلیمی نظام کے تسلط سے مسلمانوں کو سب سے بڑا نقصان یہ ہوا ہے کہ اس میں تعلیم کو کم یاب اور نایاب ہی نہیں کیا گیا بلکہ اس بات کا بھی پورا اہتمام کیا گیا کہ مسلمان واقعی صحیح معنوں میں اس معیار کے تعلیم یافتہ بھی نہ بن سکیں جس معیار کے ماہرین مغرب میں پیدا ہورہے ہیں، اور اس سے بھی بڑا المیہ یہ کہ وہ مسلمان نہ رہیں۔ انھیں ڈگریوں کے کاغذ ہاتھ میں تھماکر فکرِ معاش میں الجھایا گیا۔ عصر حاضر کا چیلنج یہ ہے کہ چار سو سال کے بعد اب جب مسلمان جاگا ہے تو وہ دیکھ رہا ہے کہ یہاں جو نظریات و افکار غالب ہیں اور جو ادارے قائم ہوچکے ہیں وہ اس کے لیے اجنبی ہیں۔ اس اجنبی دنیا میں اسے اپنے عقائد و تصورات کے مطابق اپنی ایک نئی دنیا تعمیر کرنی ہے۔ یہ صدی احیائے اسلام کی صدی ہے۔ یہ اس تحریک کا دور ہے جو زندگی کے ہر دائرے میں پیش رفت  کر رہی ہے۔ احیائے اسلامی کی جد و جہد کی کامیابی کا بہت کچھ  دار و مدار اس تعلیمی تحریک پر ہے جس کے مشعل بردار اساتذہ ہیں۔ فاضل مصنف نے اس کتابچے میں اس چیلنج سے نبرآزما ہونے کے لیے اساتذہ کے کردار اور ان کی مطلوب صفات اور لائحہ عمل کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔

Additional information

Weight 0.100 kg
Dimensions 14 x 0.6 x 21.5 cm

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “احیائے اسلام اور معلم | Ehya e Islam aur Muallim”

Your email address will not be published. Required fields are marked *