Description
اسلام دین ہدایت ہونے کے ساتھ ساتھ دینِ تعلیم و تعلم بھی ہے۔ جس دین کے خطاب کا آغاز ’اقرأ‘ سے ہوتا ہو، جس کے مخاطب ’اولوالباب‘ ہوں، جس کے اسرار و رموز کو پاکر ایمان کے کمال تک پہنچنے والے ’الراسخون فی العلم‘ ہوں اور جو سمع، بصراور فواد سے کام نہ لینے والوں کو مویشیوں سے بدتر قرار دیتا ہو اور براہین پیش کرکے تدبر و تفکر کا مطالبہ کرتا ہو، اس دین کے بارے میں یہ سمجھنا مشکل نہیں ہے کہ وہ بنیادی طور پر ایک تعلیمی تحریک ہے۔ اس مختصر مقالے میں نعیم صدیقیؒ نے سیرت طیبہ کے اس پہلو کی طرف توجہ دلائی ہے کہ حضور ﷺ اُس تعلیمی تحریک کے سربراہ تھے جس کے لیے پورا معاشرہ کلاس روم ہے۔ فاضل مصنف نے سیرت نبوی ﷺ سے حکمت تعلیم کے نمایاں اصول کشید کیے ہیں اور حضورﷺ کی تعلیمی مساعی پر روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ ملت اسلامیہ کے لیے اس میں پنہاں اسباق کی طرف بھی نشان دہی کی ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.