Description
کسی بھی اقلیت کے پروان چڑھنے کی شاہ کلید تعلیم ہے۔ ایک سیکولر معاشرے میں مسلم اقلیت ایک ایسے چھوٹے سے تہذیبی جزیرے کے مانند ہوتی ہے جو ایک اجنبی اور متضاد تہذیب کے بہت بڑے سمندر میں بلند قامت اور طاقت ور لہروں کی زد میں ہو۔ ایسا جزیرہ دفاعی اقدامات کے ذریعے مشکل ہی سے کٹاؤ سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ ایسے حالات میں مسلم اقلیت اپنے بچوں کے مستقبل کو کیسے محفوظ رکھے؟ غالب سیکولر معاشرے میں مسلمان بچوں کو پہنچنے والا سب سے بڑا اندیشہ اور نقصان یہ ہے کہ غیراسلامی معاشرے کی بنا پر ان کی دینی و تعلیمی اٹھان اس ڈھنگ سے ہوتی ہے کہ بچوں کا اچھا مسلمان بننا تو دور ان کا مسلمان بنے رہنا بھی مشکل ہے۔ انھی نقصانات کے پیش نظر اس مختصر مقالے میں فاضل مصنف نے تعلیمی حکمت عملی کا مختصر اور طویل مدتی خاکہ پیش کیا ہے جس پر بحیثیت قوم عمل کرکے ہم اپنے بچوں کا اچھا مسلمان بننا یقینی بنا سکتے ہیں۔
Reviews
There are no reviews yet.