Description
جنسی تعلیم کا مسئلہ اور اسلام“سلطان احمد اصلاحی صاحب کا ایک کتابچہ ہے۔انہوں نے اس کو دوحصوں میں تقسیم کیا ہے۔پہلے حصے میں جنسی تعلیم کے سلسلے میں پوری دنیا میں جو رجحان غالب ہے یعنی کلاس روم میں جنسی تعلیم کو پڑھانے کا یا بچوں کو” مختلف پروگراموں کے ذریعہ اس سے آگاہ کرنے کااس کو بیان کیا ہے۔اور اس کے مضر اثرات جو ہمارے سماج پر پڑے ہیں وہ یہ کہ بچے جنسی بے راہ روی کا شکار ہو رہے ہیں اور قبل از بلوغت کا جڑ بھی جنسی تعلیم کوہی قرار دیاہے۔دوسرے حصے میں انہوں نے جنسی تعلیم کے سلسلے میں جو اسلام کا رویہ ہے اس کو قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کرتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ اسلام جنسی تعلیم کو کلاس کا موضوع نہیں بناتابلکہ یہ انسان کی عمر کا لحاظ رکھتا ہے۔تو یہ کتابچہ سلطان احمد اصلاحی نے خاص طور سے مسلم نوجوانوں کے لئے تیار کیا ہے۔
Reviews
There are no reviews yet.