Description
صرف یورشِ تاتار کے افسانے نہیں بلکہ دنیا بھر کی تاریخی حقیقتیں اس بات کی گواہ ہیں کہ کعبے کو صنم خانے سے بھی پاسباں مل جاتے ہیں۔ اور ایسا تب ہوتا ہے جب سینوں میں توحید کی امانت رکھنے والے اس میں خیانت نہیں کرتے بلکہ اسے صنم پرستوں تک پورے خلوص، للہیت، محبت، خیرخواہی، حکمت، موعظتِ حسنہ اور جدالِ احسن کے ساتھ پہنچاتے ہیں۔ حق پرست جب دعوت الی اللہ کا یہ کام کرتے ہیں تو باطل،پھرچاہے کیسی ہی فرعونی، ہامانی و قارونی قوتوں کا حامل کیوں نہ ہو، ان کا نام و نشاں نہیں مٹا سکتا۔
مختلف مواقع پر لکھے گئے ان چار مقالات کو ایک عنوان تلے یکجا کرنے کے پیچھے جو بنیادی مقصد کارفرما ہے وہ اسی حقیقت کا اظہار وتکرار ہے کہ برادرانِ وطن تک اسلام کا پیغام پہنچانا ملکِ عزیز میں مسلمانوں کی اولین ترجیح ہے۔ یہ کام جس دلسوزی اور تندہی کے ساتھ ہونا چاہیے، نہیں ہورہا ہے۔ عنوان میں ’ہندوستانی مسلمان‘ کے بدلے ’مسلم ہندوستانی‘ کی اصطلاح بہت سے کنفیوژن رفع کرتی ہے۔ ہندوستانی ہونے سے ہمارا اسلام define نہیں ہوتا ہے، اس کے بالکل برعکس حقیقت یہ ہے کہ ہم کس طرح کے ہندوستانی ہوں اسے اسلام طے کرتا ہے۔
!یہ مقالے کسی ایک دل میں بھی دعوت الی اللہ کی شمع جلانے میں کامیاب ہوگئے تو سمجھا جائے گا کہ یہ کوشش کامیاب رہی
Reviews
There are no reviews yet.